پاکستانی خبریں

پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو زور دار جھٹکا دے دیا

پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو زور دار جھٹکا دے دیا۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان نے مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں میں ملوث پانے جائے والے ملازمین کے خلاف کی جانے والی محکمہ جاتی کارروائیوں پر منبی رپورٹ جاری کی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بنا کسی اطلاع کے کافی عرصے سے غیر حاضر 27 ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ مشتبہ لائسنس کے حامل پانچ کپتانوں کو بھی ملازمت سے فارغ کیا ہے۔

پی آئی اے نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے غبن میں ملوث پائے جانے والے دو ملازمین کو نکالا ہے جب کہ نا اہلی کی بنیاد پر ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

چارایسے ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے جنہوں نے کام سے انکار کیا تھا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے تین ملازمین کے انکریمنٹس میں کٹوتی کی گئی ہے۔قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button