پاکستانی خبریں

اراکین اسمبلی اور دیگر ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اراکین اسمبلی کیساتھ ساتھ ملازمین کیلئے بھی اچھی خبر آگئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر ایم پی ایز ہوسٹل کی توسیع اور ملازمین کیلئے فلیٹ کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران کی عدم دلچسپی، ایوان میں قانون سازی کا عمل متاثر ہونے لگا، دس ماہ سے زائد گزر گئے التوا کا شکار مسودہ قانون منظور نہ ہو سکا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے ہدایت کی ہے کہ تمام تر تعمیراتی کام نہ صرف جلد مکمل کیا جائے بلکہ تعمراتی کام معیاری اور مثالی بھی ہونا چاہیے۔

ادھر پنجاب اسمبلی کو دوسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرنے کے لیے مزید چھ روز کا اجلاس درکار ہیں۔

پارلیمانی قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم سو دن کا اجلاس کرنا ہوتا ہے، تاہم پنجاب اسمبلی تاحال 94 دن کا اجلاس کرسکی ہے۔

پارلیمانی سال کے ایام پورے کرنے کے لیےعید کے بعد سات اگست سے اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Related Articles

Back to top button