پاکستانی خبریں

” میں نے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے شناخت چھپائی کیونکہ ۔۔۔ ” ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تہلکہ خیز دعویٰ

 وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے یہ بات چھپائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہیں بھی کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن انہوں نے بطور پازیٹو مریض اپنی شناخت چھپائی۔ شناخت چھپانے کا مقصد میڈیا کو بے خبر رکھنا تھا، ان کے مریض ہونے کے حوالے سے انہیں اور لیبارٹری کو ہی پتا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کے کورونا کی مریضہ ہوتے ہوئے اپنی شناخت کامیابی کے ساتھ چھپالینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سسٹم میں خلا موجود ہے اسی لیے وہ اپنے پازیٹو ہونے کی خبر باآسانی چھپانے میں کامیاب ہوئیں۔ سابق معاون خصوصی اطلاعات نے تصدیق کی کہ انہیں کورونا ہوا تھا لیکن اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button