پاکستانی خبریں

مودی سرکار جو مرضی فیصلے کرلیں لیکن 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا: شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں لیکن 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر روانہ ہوگئے، معاون خصوصی معید یوسف،ذرائع ابلاغ نمائندےاور عسکری حکام بھی ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا نمائندوں کو بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے جبکہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کےشواہد بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام میں کہا وزیردفاع اور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارڈر پر جارہے ہیں ، جس بلاجواز آئے دن بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا ہے پاک فوج سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا کہ آپ جو مرضی فیصلے کرلیں کہ 5ا گست کے اقدام کو کوئی قبول نہیں کرے گا، حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

کچھ روز قبل بین الاقوامی میڈیا کو بھی لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا دورہ ایل او سی بہت اہم تھا، بھارت کا ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، کیا بھارت آزاد صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر جائے گا؟

ایل اوسی پر عالمی میڈیا کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، اقوام متحدہ نے اپنے آبزرور بھی تعینات کیے ہوئے ہیں، بھارت یواین آبزرور کو محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔

Related Articles

Back to top button