پاکستانی خبریں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم کا خصوصی پیغام آگیا، کیا ہدایات کیں؟ اہم خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان نے قوم پرزوردیاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کیا جائے اورقربانی کامذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے غریبوں اور مستحق افرادکاخصوصی خیال رکھیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت وفرمانبرداری کی یاددلاتاہے جنہوں نے قربانی اورایثارکی عظیم مثال رقم کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کاسامناہے اوریہ عالمگیروباء پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپرعملدر آمد کرنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button