پاکستانی خبریں

عید الاضحی کے پہلے دن گندگی کے ڈھیر میں مزید اضافہ، اہم خبر جانیے

لاہور میں عید الاضحی کے پہلے دن جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مزید بڑھ گئے، صبح کے وقت ہونیوالی بارش نے فضا مزید تعفن زدہ کر دی۔

ریلوے کیرج شاپ، باجا لائن، گڑھی شاہو کے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جبکہ سنگھ پورہ منڈی اور اطراف میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔

شہریوں کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں اور گلیوں میں پھینک دی گئیں، عید کے پہلے روز ہی ضلعی انتظامیہ کا عملہ غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بیگز نہیں ملے، آلائشیں گھروں سے باہر پھینکنے پر مجبور ہیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی کے ساتھ آلائشیں بھی ٹھکانے لگارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button