پاکستانی خبریں

پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کی قطر میں رافیل طیاروں کی اڑانیں ، بھارتیوں کو سرپرائز دیدیا

بھارتی ائر فورس کو بڑا دھچکہ ، پاکستان ایئر فورس کے شاہین قطر میں پہلے ہی رافیل طیاروں کی اڑانیں بھر چکے۔

رپورٹ کے مطابق ہمیشہ کی طرح بھارت کو پاکستان نے پھر بہت بڑا سرپرائز دے دیا ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی ایئر فورس اور عسکری اداروں نے ہمیشہ اپنا سکہ منوائے رکھا۔

اب پھر اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک نیا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان ائر فورس کے شاہین قطر میں پہلے ہی رافیل طیاروں کی اڑانیں بھر چکے ہیں‌ جبکہ بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی رافیل کو چلانے کے لیے تربیت حاصل کرتے پھرتے ہیں۔

پچھلے کچھ ہفتوں میں ، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے فرانس میں رافیل طیارے کی تربیت لینے اور اڑانے کے امکان سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔

کسی کو پی اے ایف کے پائلٹوں کے مشغول ہونے کے امکانات کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔

رافیل ایک 4.5 نسل کا طیارہ ہے۔

بھارت نے چار برس قبل فرانس کے ساتھ جن رافیل جنگی طیاروں کا سودا کیا تھا، ان میں سے پانچ چند دن پہلے ریاست ہریانہ کے انبالہ فضائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

جس کے لیے حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ بھارت میں اس وقت ہر جانب فرانسیسی ساخت کے جنگی طیارے رافیل کے تذکرے ہیں۔

نئی دہلی نے 2016 میں فرانس کے ساتھ 36 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ جس میں سے پانچ جیٹ 29 جولائی کو انبال اایئر بیس پر لینڈ کر رہے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کو تقریبا ًبیس برس بعد نئی ساخت کے جنگی طیارے مل رہے ہیں۔ جس کا اسے بڑی شدت سے انتظار تھا۔

یہ طیارے پیر 27 جولائی کو فرانس سے روانہ ہوئے تھے اور متحدہ عرب امارات کی الظفرہ ایئر بیس پر رکے تھے اور بدھ کے روز سیدھے بھارت پہنچے۔

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ ‘یہ طیارے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئے ہیں اور جلد ہی انبالہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرنے والے ہیں۔

Related Articles

Back to top button