پاکستانی خبریں

عید پر مسافروں کو شاندار سرپرائز، پاکستان ریلوے کا اسپیشل ٹرینز چلانے کا اعلان

ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحی کے اضافی رش کے پیشِ نظر پہلے سے چلائی جانے والی چار عید سپیشل ٹرینوں کے علاوہ مزید ایک اور پانچویں عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سپیشل ٹرین 5اگست 2020 کو شام 5 بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر لالہ موسی، لاہور، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، روہڑی اور ٹنڈوآدم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 7 بجکر 45 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آزمائش کی تیاری شروع کردی ہے۔

ویکسین کی آزمائش کیلئے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج کیا جا رہا ہے، آزمائش کیلئے20 ہزار افراد کے ناموں کا اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آزمائش کیلئے 20 ہزار افراد کے ناموں کا بطور رضاکار اندراج کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ہے، پاکستان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ویکسین کی آزمائش کا کام کرے گا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے2 ماہ لگ سکتے ہیں۔

اس مقصد کیلئے برطانیہ سے بھیجی گئی ویکسین کی تصدیق کیلئے حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button