پاکستانی خبریں

دہشت گردی کے خطرات: عید الضحیٰ کے موقع پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

عید الضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تھریٹ ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے پولیس ، رینجر ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے کہ غیر ملکی دہشت گردوںکا ایک گروپ عید الضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کےعزائم رکھتے ہیں یا اہم شخصیات کو اغو ا کر سکتے ہیں لہذا اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس کو اس ضمن میں چوکس کردیا گیاہے ۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کو اس ضمن میں اہم کاروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور ، لاہور، اسلام آباد، میں داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اہم مقامات پر حکومتی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ اہم شخصیات کو بھی اپنی سیکورٹی موثر بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دوسری جانب عید الاضحیٰ پر مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی،  بحرین نے کرونا وائرس کی وَبا پر قابو پانے تک مساجد میں نمازیں ادا کرنے پر عاید پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بحرین کی سپریم کونسل برائے انسانی امور نے بدھ کو ایک بیان میں اس پابندی کا اعلان کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائی کے لیے بھی مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button