ڈاکٹر ظفر مرزا مستعفی، نئے معاون خصوصی برائے صحت کون ہوں گے؟ نام سامنے آ گیا، جانیے تفصیلات

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد نئے معاون خصوصی برائے صحت کا نام سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت کا چارج دیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ معاون خصوصی صحت ظفرمرزا دیے گئے ٹاسک پورا نہیں کرسکے۔ ظفر مرزا ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے میں بھی ناکام رہے، کورونا کے معاملے پر ڈاکٹر فیصل اور اسد عمر فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے۔ اسی لیے ظفر مرزا سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے میں بھی ناکام رہے، جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں کے انتظامی معاملات بھی بہتر نہ بنائے جاسکے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ظفر مرزا کی سخت سرزنش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی ظفر مرزا کی کارکردگی پر اظہار ناراضی کیا تھا، استعفے سے چند منٹ قبل تک ظفر مرزا اعلی سطح پر رابطے کررہے تھے جس میں انہیں مستعفی ہونے یا عہدے سے ہٹائے جانے سے آگاہ کیا گیا۔

اب انکی جگہ شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او اور وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت بنائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دوسری جانب یہ بھی خبر سانے آئی ہے کہ تانیہ ایدروس کے خلاف فنڈنگ سے متعلق تحقیقات جاری تھیں۔ ان کے خلاف ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات ہوئی تھیں۔ جس پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھیں اسی لیے ان سے بھی استعفیٰ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے تسلی بخش جواب نہ دینے پر تانیہ ایدروس سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں