ملکی سیاست میں بھونچال، ڈاکٹر شہباز گِل کے بھی مستعفی ہونے کی خبر، چونکا دینے والی خبر آگئی

ڈاکٹر شہباز گل بھی مستعفی ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں استعفوں کا موسم سمجھا جا رہا ہے، ملکی سیاست میں بھونچال اس وقت دیکھنے میں آیا جس وقت وزیر اعظم عمران خان کی ڈیجٹیل پاکستان کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا۔

 اس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹ ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم اب اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی مستعفی ہونے والے ہیں۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’ میں نے وافاقی دارلحکومت سے اپنے ذرائع سے یہ سُنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل بھی مستعفی ہونے والے ہیں ‘‘۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سید سمیر عباس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’اگلا استعفی ندیم افضل چن کا متوقع ہے‘‘۔

اس سے قبل تانیہ ایدروس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری دوہری شہریت کو لے کر مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، اور ساتھ ہی ساتھ ریاست پر الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان اب بدل رہا ہے اور اس پر غیر منتخب شدہ لوگ مسلط کیے جا رہے ہیں، اس لیے ملکی و عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے ،میں پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپنی خدمات کو ہمیشہ جاری رکھوں گی‘‘۔

اپنے استعفے کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ’’میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے ۔پوری ایمانداری اور محنت سے کام کیا۔میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔معاون خصوصی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیاہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں