پاکستانی خبریں

تین استعفوں کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران خان پر ہی برس پڑے، کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جانیے تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاض عیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی راجہ ریاضعیدالاضحی پر پنجاب میں لاک ڈاﺅن پرایک بار پھر اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ تاجروںکو اعتماد میں لئے بغیر اچانک پنجاب میں لاک ڈاﺅن کردیاگیا۔ تاجروں کو احتجاج کے باعث گرفتار کیاگیا۔ راجہ ریاض نے گرفتار کئے گئے تاجروں کو رہا کرنے مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی وجہ انہوں نے دوہری شہریت کو قرار دیا لیکن میڈیا پر چلنے والی خبریں کچھ اور ہی شاخسانہ بیان کرتی دکھائی دے رہی ہیں جسے دوسرے لفظوں میں اندرونی کہانی بھی کہا جا سکتا ہے۔ تانیہ ایدروس کو نہایت دھوم دھام سے پاکستان لایا گیا تھا جس کی حکومت نے کھل کر تشہیر بھی کی اور بتایا گیا کہ وہ گوگل کی نوکری چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کیلئے آئی ہیں اور اس کیلئے انہیں جہانگیر ترین نے راضی کیا تھا۔ اس کا اختتام نہایت حیران کن رہا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں کچھ عرصہ سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے ناراض بھی ہیں ۔

جہانگیر ترین کا نام شوگرانکوائری میں بھی آیاہے تاہم اس وقت وہ ملک سے باہر ہیں اور بتایا گیا ہے کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک قیام پذیر ہیں۔ تانیہ ایدروس کچھ عرصہ سے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کروائی گئی کمپنی ” ڈیجیٹل پاکستان فاﺅنڈیشن “ کو لے کر بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اور ان پر کافی تنقید بھی جاری تھی۔

جب یہ ڈیجیٹل پاکستان فاﺅنڈیشن کمپنی کو ایس ای سی پی میں رجسٹر ڈکروائے جانے کا معاملہ وزیراعظم عمران خا ن کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے اس کی انکوائری کروائی جو کہ بہت بڑا سکینڈل بن سکتا تھا، انکوائری کے دوران تانیہ ایدروس اپنے جوابات سے انکوائری کمیٹی اور وزیراعظم کو مطمئن نہیں کر پائی تھیں ۔

Related Articles

Back to top button