ظفرمرزا نے کردی اختلافات کی تردید اور استعفے کی بتا دی اہم وجہ

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا ادویات کی قیمتیں کم کرانے میں ناکام رہے، ظفرمرزا نے بھارت سے ادویات کا خام مال درآمد کرنے کا معاملہ مس ہینڈل کیا۔ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ظفرمرزا کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

دوسری جانب تانیہ ایدروس کے استعفوں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے کمپنی بنارکھی تھی۔ تانیہ ایدروس کی کمپنی ایس ای سی پی سےرجسٹرڈ تھی۔ تانیہ ایدروس کی کمپنی کےڈائریکٹرزمیں جہانگیرترین بھی شامل تھے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جہانگیرترین کے وکیل بھی کمپنی کے ڈائریکٹرزمیں شامل ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے تانیہ ایدروس کو مستعفی ہونے کا کہا گیا۔ ڈاکٹرظفرمرزا سے تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے پراستعفیٰ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دینے کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے وقت عہدہ چھوڑا جب کوروناکم ہورہا ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ معاونین پرتنقید کےباعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کوصحت کی بہترسہولتوں کی ضرورت ہے۔

ہم نے شعبہ صحت میں بہتری کے لئے مخلصانہ کاوشیں کیں، یہ جو پاکستانی قوم کے لیے کیا وہ اسکے حقدار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں