کچھ ہی گھنٹوں میں تیسرا بڑا استعفیٰ، تحریک انصاف کی ایک اور نامور شخصیت مستعفی ہوگئی، اہم خبر آگئی

پی ٹی آئی لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

استعفیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ارسال، متن میں پاکستان تحریک انصاف کا کارکن اور کپتان کا سپاہی رہنے کے ساتھ ساتھ ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے عمران خان کے ویژن کو آگے لیکر چلنے کا بھی عزم کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی اپنے عہد ے سے مستعفیٰ ہو گئے۔

کاشف نظامی نے اپنا استعفیٰ اعلی قیادت کو بھیج دیا۔ کاشف نظامی نے کہا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لیئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

کراچی کو پاکستان کا معاشی حب کہا جاتا ہے اس لیئے پورے پاکستان سے اس شہر میں لوگ کاروبار کرنے آتے ہیں اور مزدورں کے ایک بڑی تعداد ہے جو اس شہر میں آکر مزدوری کرتی ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔

کراچی میں مزدوروں کو در پیش آنے والے مسائل کیوجہ سے میں نے لیبر ونگ کراچی ریجن میں انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داری سنبھالی لیکن افسوس کی بات ہے کہ جب سے میں نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔

تب سے لیکر آج تک لیبر ونگ کراچی ریجن کو مزدوروں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ جس کی بڑی وجہ کراچی ریجن کے صدر و جنرل سیکرٹری میں سیاسی نا اتفاقی ہے اور اس ہی وجہ سے تمام کیبنٹ ممبران دو گروپوں میں بٹے ہوئے ہیں اور مزدورں کے حقوق اور فلاح کے لیئے کوئی کام نہیں ہو پا رہا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے اور سوچ پر کام نہیں ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے نظر انداز کیا اور حالیہ بارشوں میں تو پورا شہر ہی دریا کا منظر پیش کررہا تھا جو کہ روشنیوں کے شہر کے باسیوں کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ کراچی شہر کے ساتھ وہی سلوک اور رویہ رکھا جار ہا ہے۔ جو گزشتہ حکومتوں نے رکھا اور اس شہر کے مزدور، کاروباری حضرات سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں استعفیٰ لیبر ونگ کراچی ریجن انفارمیشن سیکرٹری کے عہد ے سے دے رہا ہوں لیکن تحریک انصاف کا کارکن اور قابل احترام چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کا فالور اور سچا سپاہی میں ہوں اور رہوں گا۔ مجھے وطن عزیز پاکستان سے سچی لگن تھی اور تا حیات رہے گی۔ میں مرتے دم تک اپنے پاکستان سے محبت کرتا رہونگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں