پاکستانی خبریں

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

مشیر صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرڈبلیو ایچ او چھوڑ کرپاکستان آیا تھا۔

مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئےاعزاز ہے ۔پوری ایمانداری اورمحنت سے کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔معاون خصوصی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیاہے۔

نجی ٹی وی کے اینکر ارشد شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈاکٹر ظفر مرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا وزیراعظم عمران خان کو مطمئن نہیں کر سکے۔

Related Articles

Back to top button