پاکستانی خبریں

عوام اور تاجر برادری خوشی سے پھولے نہ سمائے، سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

سندھ حکومت نے تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی سے قبل تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن پابندیوں میں مزید سختی نہیں کی جائے گی ، وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کرنا پنجاب حکومت کی اپنی مرضی ہے ۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کے تحت عائد موجودہ پابندیاں برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی،ہم ایس او پیز پر عملدراامدکویقینی بنائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button