پاکستانی خبریں

افغان فورسزکا فوجی جوان صحت یاب، افغانستان وآپس روانہ

افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کا فوجی جوان ملٹری ہسپتال سی ایم ایچ پشاورمیں صحت یاب ہونے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق افغان فوج نے پاکستان سے اپنے ایک جوان کےعلاج کی درخواست کی تھی جو14جولائی کوموصول ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاورمیں علاج کیا گیا. جسے بعد ازاں مکمل صحت یابی کے بعد طورخم بارڈرکے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button