پاکستانی خبریں

افغان فوجی کا پاکستان میں علاج، بدلے میں افغانستان نے پاکستانی فوجی شہید کردیا

سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ باجوڑ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ میں پاکستانی فوجی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے کیے گئے دہشت گرد حملے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوئے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغان فوجی حکام کی درخواست پر ایک افغان فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی عسکری قیادت سے اپنے متاثرہ فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستانی حکام نے افغان فوجی حکام کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک فوجی جوان کا علاج راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ اسپتال میں کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ افغان فوجی صحت یاب ہونے کے بعد طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس روانہ ہوگیا۔

پاکستانی عسکری قیادت نے افغٓان فوجی جوان کو سی ایم ایچ میں علاج ممکن بناکر انسانیت کی مثال قام کردی۔

Related Articles

Back to top button