پاکستانی خبریں

جاوید لطیف کے حوالے سے آنے والی خبر نے ن لیگ کے ہوش آڑا دئیے، جانیے اہم تفصیلات

مسلم لیگ کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں بڑی پیش رفت، قومی احتساب بیورو کو میاں جاوید لطیف اور انکی فیملی اراکین کا ریکارڈ موصول ہوگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، الیکشن کمشن آف پاکستان، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں نے ریکارڈ جمع کروا دیا۔

مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف سمیت انکی فیملی اراکین کیخلاف نیب تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب بیورو کو ایف بی آر، ای سی پی اور ایس ای سی پی نے ریکارڈبھی جمع کروا دیا۔

دستاویزات کے مطابق قومی احتساب بیورو کو میاں جاوید لطیف مسسز، ولایت لطیف، امجد لطیف، انور لطیف کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے، اختر لطیف، احسن لطیف، میاں فلور ملز، نیو میاں فلور ملز، میاں لطیف پیپرز مل کا ریکارڈ موصول ہوگیا۔ احتساب بیورو کو میاں پیٹرولیم اینڈ سی این جی فلنگ، الرحمن سی این جی اسٹیشن ،شاہین سی این جی اسٹیشن، علیز سی این جی اسٹیشن، میاں بلڈرز اینڈ ڈویلپر ، میاں گارمنٹس، میاں بریکس، میاں بریکس 2،گیسٹوپ سی این جی اسٹیشن کا ریکارڈ موصول ہو چکا ہے۔

۔نیب حکام ریکارڈ کا جاہزہ لینے کے لیگی رہنما جاوید لطیف کی طلبی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزورطبقےکےلیےنیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا ہے۔ ہمیں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم میں بہت رکاوٹیں پیش آئیں۔

ہمارا مقصد تھاکہ اُن لوگوں کےلیے گھر بنائیں جنکے پاس پیسہ نہیں ہے۔ یورپ میں90فیصد بینک گھربنانےکےلیے پیسےدیتے ہیں۔ پاکستان میں بینک صرف 0.2فیصد قرض دیتے ہیں۔

تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیوکا5فیصدتعمیراتی شعبوں کیلئے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ہے،ہم نےتمام صوبوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی ہے۔

معیشت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کاہے،امریکامیں معیشت کو چلانے کے لیے 3ہزار ارب روپے کا پیکج دیا جارہا ہے،معیشت کیسےچلانی ہے؟

یہ آج ساری دنیا کا مسئلہ ہے،پوری دنیامیں کساد بازاری ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹرکشن کے ذریعے معیشت کو کھڑا کریں گے،لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی۔

Related Articles

Back to top button