پاکستانی خبریں

تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا بیان جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی تمام کاروبار کھول دیں گے، عوام ماسک کا استعمال کریں، عید اور محرم پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اپیل ہے کہ آن لائن قربانیوں کو ترجیح دی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ع

مران خان نے کہا کہ عوام کو گندم اور چینی کی فراہمی ہرحال میں یقینی بنائی جائے۔ صوبائی حکومتیں مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔

چینی اور گندم بحران برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

پٹرولیم بحران پر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی تقرری جلد ہوگی۔ پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران ارکان کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، عید اور محرم پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

عوام ماسک کا استعمال کریں۔ اپیل ہے کہ آن لائن قربانیوں کو ترجیح دی جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے لئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے 9 اگست کو منایا جائے گا جس کی میں خود قیادت کروں گا۔ 9 اگست یادگار دن ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں حصہ لے گی۔

ہر شخص کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت سے بچنے کے لئے ہمیں کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دن میں ریکارڈ درخت لگائیں گے جو افراد اس مہم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ وزیراعظم پورٹل میں اپنی رجسٹریشن کرائیں ۔

رضاکاروں کو پودوں کی فراہمی سمیت دیگر امور پر مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button