پاکستانی خبریں

ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہےکہ کورونا سے بچاﺅ کیلئےعید سادگی سے منانے کے سوا کوئی آپشن نہیں، عیدالاضحی اورمحرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کاکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی اورخوشحالی ان کا مشن ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے ،اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اورمضبوط بنا رہے ہیں ،اپوزیشن کو بھی کورونا کیخلاف جنگ میں حکومتی اداروں کاساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید سادگی سے منانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ،عیدالاضحی اورمحرم میں عوام کی لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے ،گورنر پنجاب نے کہاکہ ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے ،احتیاطی تدابیر پر سب عمل کریں ۔

Related Articles

Back to top button