پاکستانی خبریں

کراچی مویشی منڈی والوں کو ریلیف مل گیا، اوقات کار بڑھا دیے گئے

کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی میں قربانی کے جانور خریدنے کے اوقات کار بڑھا دے گئے ہیں۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کے مطابق سپرہائی وے مویشی منڈی میں قربانی کے جانورخریداری کیلئے رات 11 بجے تک ریلیف مل گیا ہے۔

یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ صبح 7 سے رات 11بجے شہری قربانی کے جانورکی خریداری کیلئے آسکتے ہیں۔رات 11بجے کے بعد جو شہری مویشی خانے کے اندرموجود ہوں گے، وہ خریداری کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سائے تلے پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت کمی آئی ہے تاہم محرم اور عید الاضحیٰ پر اگر احتیاط نہ کی گئی تو اس میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

قوم سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق اسپتالوں پردباوَ میں کمی آ گئی ہے لیکن ہمیں اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےچیزیں کی جو بعد میں دنیا کو سمجھ آئی ہم نےاسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا تاکہ لوگوں کا کاروبار چلتا رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں ثابت ہو گیا کہ اوپر والے طبقے کو لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا تاہم وہاں کا نچلا طبقہ بالکل تباہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن سےمتعلق ہمارافیصلہ درست ثابت ہوا، ہم نے نچلےطبقےکیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا، ہم نےشفافیت سے لوگوں تک پیسہ پہنچایا اور جہاں کیسز زیادہ سامنے آئے وہاں ہم نے ٹارگٹڈ اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھ آ گئی ہے کہ اگر کورونا کیسز نیچے جانے کے بعد احتیاط نہ کی گئی تو اس میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے، اس کی مثال آسٹریلیا کا شہر میلبرن ہے جہاں دوبارہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button