انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ٹائیگر فورس کے ہر نوجوان کو کتنا قرضہ ملے گا؟ زبردست اعلان کردیا گیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرعثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے ٹائیگر فورس کے نوجوانو ں کو آسان شرائط پر قرضے بغیر کسی ضمانت کے دئیے جائیں گے۔

اگلے ماہ 12 اگست کے بعد یوتھ افئیرکا دوسرا فیز شروع ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹائیگر فورس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے منعقدہ کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے ہنر مند نوجوان کومفت تعلیم فراہم کرنے کی سہولیات بھی دے گی۔ عید کے بعد ملک بھر میں 10لا کھ پودے بھی لگائے جائیں گے۔

آٹا چینی کے حوالے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، آٹا چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہیں، جب کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ سب مافیا کو اپنے کیسز کا سامنا ہے۔ 72 سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے انکوائری پبلک نہیں کی۔

اپوزیشن پہلے مائینس ون کی بات کر رہی تھی، اب پنجاب میں مائنس کی بات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز پر شاعر احمد فراز کی تربیت کا اثر تو نہیں ہوا مگر عمران خان نے انہیں دوسال کے اندر مراد سعید ضرور بنا دیا ہے۔

شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کے دو سال ملک اور قوم پر بہت بھاری ثابت ہوئے ہیں۔

ایک نیازی نے مشرقی پاکستان کھویا اور دوسرے نیازی نے کشمیر۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر الزام تراشی کرنے والی فیکٹری نے عمران خان کو ایجاد کیا جو فیکٹری کی مزید بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔

شوکت خانم ٹرسٹ سے یتیموں کی رقم چوری کرنیوالا آج منظم طریقے سے قوم کو لوٹ رہا ہے۔

بجلی کی بلوں کے ذریعے قوم کا خون نچوڑا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ دالیں اور سزیاں بھی غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ آٹے اور چینی کا لٹیرا اسی جہاز سے فرار ہوا ۔ جس پر نیازی گھومتا تھا۔

یہ کہنا درست ہوگا کہ قوم مہنگی چینی اور مہنگا آٹا خرید کرکے جہانگیر ترین کے جہاز کا سود سمیت قرضہ اتار رہی ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ سلطنت نیازیہ میں لوگ بھوک کے مارے خودکشیاں کر رہے ہیں، بیروزگاری عروج پر ہے، قوم کے خون پسینے کی کمائی پر شہباز گلِ جیسے نتھو خیرے پل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں