پاکستانی خبریں

حسینہ واجد کا پہلی مرتبہ بھارت کے خلاف بڑا قدم، اہم ترین خبر آگئی، جانیے تفصیلات

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس گزشتہ 4 ماہ سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے کوشاں ہیں تاہم ابھی تک ان کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارتی ہائی کمشنر کی متعدد درخواستوں کے باوجود ان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ صورت حال بنگلہ دیش کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے اور قریبی تعلقات پاکستان اور چین کی جانب منتقل ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے ایک مشہور اخبار کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد تمام بھارتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں جبکہ چینی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے زیادہ حمایت مل رہی ہے۔

اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت کی تشویش کے باوجود بنگلہ دیش نے سلہٹ میں ایئرپورٹ ٹرمینل بنانے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیااور اب صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس چار ماہ سے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے لیے کوشاں ہیں لیکن انہیں ملاقات کا وقت نہیں مل سکا۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے دی گئی امداد کے جواب میں بھی بنگلہ دیش نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جوابی نوٹ بھی نہیں بھیجا۔

کچھ دن پہلے وزیر اعظم عمران خان کی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی تھی۔

عمران خان نے اس دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں ، جس پر حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد دورہ پاکستان کو سوچیں گی۔

Related Articles

Back to top button