سگی ماں ہی دشمن نکلی، 15 سالہ بیٹے کے اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین

 پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے اغوا کے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا اورواردات میں مغوی کی سگی ماں ملوث نکلی۔

 اپنے بیٹے امیر حمزہ کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروانے والی سگی ماں ہی اغواء کار نکلی۔ اس نے اپنے پہلے شوہر کو پھنسانے کے لیے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچایا اور اسے گھر میں قید رکھا۔

ایس پی صدر کے زیرنگرانی ڈی ایس پی ،ایس ایچ او کہوٹہ محمد آصف , اے ایس آئی جاوید اور IT ماہرین پر مشتمل ٹیم نے مغوی کو بازیاب کروا کے اغواء کے ڈرامے کا پول کھول دیا۔ پولیس نے ملزمان کو کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں