پاکستانی خبریں

بارش تباہی، میئر کراچی نے وزیر اعلیٰ کو ذمہ دار قرار دے دیا

میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد میں ہونے والی مون سون بارش کے بعد کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ کو قرار دے دیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی ایک بار پھر درست ثابت ہوئی اور کراچی میں دوپہر 12 بجے کے بعد سے مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز ہوا۔

کراچی میں ہونے والی بارشوں نے گزشتہ برسات کا ریکارڈ برابر کردیا، تیز بارش اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں، سڑکیں، شاہراہیں زیر آب آگئیں اور گھروں سمیت قبرستان میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوسرے روز ہونے والی بارشوں نے گزشتہ اسیپل کے ریکارڈ کو توڑ دیا، شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 86.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈپر80.8،سرجانی میں72.7، نارتھ کراچی میں61.9،جناح ٹرمینل پر58، صدرمیں51 اور کیماڑی50.8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button