پاکستانی خبریں

اپوزیشن کی نیت ٹھیک نہیں تھی آج منہ چھپا رہے ہیں، شبلی فراز

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا پر اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی جبکہ اشرافیہ اپنے مہروں کے ذریعے تنقید کرتے رہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی بات کرنے والوں نے ہمیشہ غریبوں کا خون چوسا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے درمیانی رستہ اختیار کیا، وزیراعظم کی کوشش تھی غریبوں کا خیال رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی نیت ٹھیک نہیں تھی آج منہ چھپا رہے ہیں، عمران خان کی پالیسی دباوَ کے باوجود بھی کمزور نہ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نےپوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا اور عالمی وبا یورپ،چین اورامریکا سے ہوتا ہوا پاکستان آیا اور یہاں کورونا کا پہلا کیس فروری میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وبا کا ماضی میں کوئی ڈیٹا نہیں تھا،کورونا سے نمٹنے کیلئے این سی او سی نے کلیدی اور بہترین کردار ادا کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ یورپی ممالک کا ہیلتھ سسٹم اور معیشت ہم سے زیادہ مضبوط ہے، پالیسی کا مقصد دیہاڑی دار اور غریب طبقہ کو ماحول فراہم کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، وزیراعظم کی کوشش تھی غریبوں کا خیال رکھا جائے۔

Related Articles

Back to top button