چینی ووہان لیبارٹری کا پاکستان میں خفیہ آپریشن سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد

ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں کلیکسن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کوئی راز نہیں ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سہولت کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی اور حفاظتی نظام کی بہتری ہے، پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے تاہم رپورٹ کے ذریعے کورونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں