پاکستانی خبریں

پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے: منیراکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے بھارتی دہشت گردی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی واضح کردیا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی دہشت گردہ موجود ہیں، بھارت سری لنکا میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے، پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور اب اس کا جواب دینا ہوگا۔

منیراکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارت کی دہشت گردی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں گے۔

Related Articles

Back to top button