پاکستانی خبریں

پیپلزپارٹی کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پر مخالفت کرے گی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادو سے متعلق آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پر مخالفت کرے گی، حکومت نے آرڈیننس کو ایوان میں پیش کیا تو پیپلزپارٹی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

بلاول بھٹو آج کے دن ملک میں الیکشن نہیں لیکشن ہوئے تھے، کرونا کی وبا نہ ہوتی تو 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے لیے سڑکوں پر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سب پتا تھا کہ فارم 45 کی کیا اہمیت ہے، عمران خان اس معاملے پر اپنا اہم کردار ہے، جتنا نقصان اس سسٹم میں ہوا اتنا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

بلاول نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ کیسے پشاور میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، آج ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے عوام ایک پیج پر ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق حکومت کو سیاست کا کچھ پتا نہیں، سلیکٹڈ کو اپنی انا عزیز ہے، سلیکٹڈ میں اہلیت ہے اور ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور میں عوام سے بے شمار وعدے کیے، عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ وفا نہ ہوا۔

بلاول بھٹو کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت میں آتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل کردیے، ملک بھر میں سندھ بلدیاتی نظام برقرار رکھنے والا واحد صوبہ ہے، سلیکٹڈ دور ححکومت میں سندھ میں بلدیاتی نظام جمہوریت کی جیت ہے۔

Related Articles

Back to top button