پاکستانی خبریں

تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، لانس نائیک شہید اور 3 جوان زخمی

تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سرچ آپریشن جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے میں پیش آیا۔

اس سے قبل رواں ماہ 12 جولائی کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button