پاکستانی خبریں

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے شاندار اعلان، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ لےلیا، جانیے تفصیلات

حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کر دیا اور تعمیرات سے متعلق اجازت ناموں کا ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سے کرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کےلیےخصوصی پیکیج کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ اجازت ناموں کا ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیررشوت اور آسانی سےمل سکیں گے اور اب عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ خدمات کےاین او سی کےلیے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ی ہوگی اور رہائشی یا کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے نقشے کی منظوری 30 دن میں دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن یا لینڈ کنورژن کا این او سی 45 دن میں مہیا کیا جائے گا اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے 60 اورٹی ایم ایز سے 75 دن میں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ان خدمات کےلیےکئی کئی ماہ دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سے کرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای گورننس سے معمولات زندگی اورطرز زندگی کوبہتر بنایا جارہا ہے اور ہر سطح پر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوراٹرز میں ای خدمت مراکز میں ون ونڈوآپریشن شروع ہوچکا ہے، تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ32 خدمات سمیت مجموعی طور پر 78 خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں، ایزآف ڈوئنگ بزنس کےلیےہمارے اقدامات معاشی بحالی کے ضامن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور کاروباری حضرات کیلئے پنجاب کوموسٹ فیورٹ ڈیسٹی نیشن بنارہےہیں، دوسرےمرحلے میں اگست کےپہلے ہفتے سے خدمات کا دائرہ ضلعی سطح تک بڑھائیں گے۔

جس سے 36اضلاع میں عوام تعمیراتی شعبے میں سہولت کیلئے ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ع

ثمان بزدار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو عوام کی سہولت کےلیےآسان ترین بنادیا ہے، اقدام سے نہ صرف قیمتی وقت بچے گا بلکہ رشوت کا بھی خاتمہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button