پاکستانی خبریں

ثانیہ نشتر کی تعریف شیریں مزاری کو اچھی نہیں لگتی اور شیریں مزاری کی تعریف پر ثانیہ نشتر ناراض، اہم وجہ سامنے آگئی

وفاقی وزیرشیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو خواتین کی الگ کابینہ بنانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہر سیاسی جماعت میں اختلافات کا ہونا عام بات ہے۔ اسی طرح حکومتی وزراء میں بھی اختلافات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر اگر بات کی جائے پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ کی، تو جب سے پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے۔ وزراء میں اختلافات کی بے شمار خبریں سامنے آئی ہیں۔

پہلے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنما جہانگیر ترین اور اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی تھی۔ اس کے بعد اسد عمر اور حفیظ شیخ کے مابین اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید کابینہ میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔ جب وہاں احساس پروگرام پر گفتگو کی گئی تو اس پر شیخ رشید نے کابینہ نے کہا کہ اگر ہم ثانیہ نشتر کی تعریف کریں تو شیریں مزاری کو اچھا نہیں لگتا اور اگر شیریں مزاری کی تعریف کی جائے تو ثانیہ نشتر کو اچھا نہیں لگتا۔

ان کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی پیار محبت نہیں ہے۔ اسی پر شیخ رشید نے عمران خان کو تجویز دی کہ بہتر ہے آپ خواتین کی الگ کابینہ بنا دیں۔رؤف کلاسرا نے کہا کی شیخ رشید نے ہلکے پھلکے انداز میں یہ بات کہی۔

قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے وزراء کو احساس پروگرام کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔ وزرا ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے رویے پر حیران ہو گئے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا موقف ہے کہ ریکارڈ کی فراہمی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ریکارڈ کی فراہمی سے پروگرام کو سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزراء ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے جواب سے غیر مطمئن ہوگئے۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی تفصیلات مانگنے کی بحث کو کو ختم کرا دیا ۔

Related Articles

Back to top button