پاکستانی خبریں

تبدیلی سرکار کے گُن اب عالمی دنیا بھی گانے لگی، کورونا وباء سے متعلق خوشخبری

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین حکمت عملی کو دنیا بھی سراہنے لگی، امپیریل کالج آف لندن کی کورونا وباء کی روک تھام کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔

کورونا وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پراعتراف کیا جانے لگا، وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی، این سی او سی کے بر وقت اقدامات کے ثمرات سے کورونا وباء کی روک تھام کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔

امپیریل کالج لندن نے پاکستان کی وباء کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا، امپیریل کالج لندن کی فہرست کے مطابق پرتگال، جرمنی اور نائیجیریا کے بعد پاکستان بہتر کوششیں کرنے والا ملک قرار دیا گیا۔

عالمی درجہ بندی میں ایک درجے سے کم والا ملک بہتر کوششوں کا حامل ہے، پرتگال 0.66 کے ساتھ پہلے اور پاکستان 0.73 کے ساتھ چوتھے پر ہے جبکہ جرمنی 0.68 کے ساتھ دوسرے اور نائیجیریا 0.72 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 69 ہزار سے زائد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی تعداد 5709 ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button