پاکستانی خبریں

ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی، جانیے تفصیلات

حکومت نے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جا رہے ہیں، عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کورونا کیسز جیسے جیسےنیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے، شادی ہالز مالکان سے میٹنگ میں یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔ شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے، پنجاب حکومت تنہا نہیں وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔

دوسری طرف نجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے اور کنٹرولر امتحانات رؤف نواز کے مطابق آن لائن امتحانات کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات امیدواروں کو بذریعہ ای میل آئندہ 24 گھنٹوں میں بھیجی جائیں گی۔

کنٹرول امتحانات کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں نے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ای میل کا اندراج نہیں کیا وہ فوری طور پر ای میل رجسٹر کرائیں تاکہ انہیں امتحانات کی کے طریقہ کار کے بارے میں تمام معلومات کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ ہو۔

 

Related Articles

Back to top button