کون سا اہم ترین وزیر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والا ہے؟ عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے جو شخص عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر شہباز شریف کی کشتی میں سب سے پہلے سوار ہوگا، وہ راجہ بشارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو شخص عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر شہباز شریف کی کشتی میں سب سے پہلے سوار ہوگا وہ راجہ بشارت ہے۔ راجہ بشارت آج بھی شہباز شریف کے بہت قریب ہیں اور انہیں پارٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہِ لاہور کافی اہم سمجھا جارہا تھا اور گمان کیا جارہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا اعلان کریں گے، لیکن اس دورے میں بھی عثمان بُزدار بچ گئے اور صوبائی وزیر برائے جنگلی حیات اور فشریز ملک اسد علی کھوکھر کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

اس حوالے سے عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ اصل خبر یہ تھی کہ اسد کھوکھر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا رائٹ ہنڈ سمجھا جاتا تھا۔ خفیہ ادارے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی کہ پنجاب میں جو کرپشن کی باتیں ہورہی ہیں۔

میجر اعظم سلیمان کو جب سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا تو پھر انہوں نے فوری طور پر کچھ افسران کو صوبہ بد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آصف بلال لودھی کمشنر لاہور تعینات ہوئے تو اسد کھوکھر کے کہنے پر ہی ان افسران کو واپس لایا گیا لیکن حقیقت کچھ اور تھی کیونکہ اسد کھوکھر صرف ایک مہرہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں