پاکستانی خبریں

انٹر اور نویں کلاس کے طلباء کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک اور شاندار اعلان کردیا

حکومت نے ایک اور واضح اعلان کردیا۔ نیشنل کورڈنشن کمیٹی کی فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے انٹر تک طلبہ کی پروموشن کا طریقہ وضع کر دیا ہے۔

دسویں اور بارہوہیں جماعت کے طلبہ کو نویں اور گیارہویں جماعت کے نمبروں پر پاس کیا جا ئے گا۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کو3فیصد اضافی نمبر ملیں گے جب کہ نویں اور گیارہویں کے امتحان میں فیل امیدوار کو پاسنگ نمبر دئیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلے سے مطمئن نہ ہونے والوں کے لیے خصوصی امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ نویں اور گیارہویں امتحان میں فیل امیدوار کو پاسنگ نمبر دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس برس تمام طلبا کو گزشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا گیا ہے۔

فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری وپرائیویٹ طلبا پر ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ایسے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا ہے جنہوں نے نویں اور 11ویں کا امتحان نہیں دیا۔ اس سال 40لاکھ بچوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحان دینا تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ممکن نہیں ہوسکا۔

جن بچوں نے نویں اور 11ویں کا امتحان دیا ہوا ہے ان کو پرموٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ آئندہ سال 10ویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے۔ جن بچوں نے 10ویں اور 12ویں کا امتحان دینا تھا ان کو 3 فیصد اضافی نمبرز سے پاس کردیا گیا ہے۔

اضافی نمبرز 9ویں اور 11ویں کے نمبرز کے بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ جو گیارہویں بارہویں کا مشترکہ امتحان دینا چاہتے ہیں.ان کا امتحان حالات کے مطابق ستمبر اور نومبر میں لیا جائے گا۔

جو بچے اپنے نمبر بہتربنانا چاہتے ہیں وہ بھی خصوصی امتحان دیں۔ وہ طالب علم جو مخصوص مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں ان کا بھی امتحان ہوگا۔

ایسے طالب علم جو40 فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہیں ان کا بھی خصوصی امتحان ہوگا۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ جو طلبہ اپنے نمبر بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈز کو آگاہ کر دیں۔

Related Articles

Back to top button