پاکستانی خبریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وفاقی وزارت مذہبی امور نے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کامرکزی اجلاس کل نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button