پاکستانی خبریں

ہاں ناں کا کھیل ختم، الیکشن کمیشن کا’’ فیصل واوڈا ‘‘ کو نوٹس جاری، حکومتی ایوانوں میں ہلچل

لیکشن کمیشن نے ’’فیصل واوڈا‘‘ کو نوٹس جاری کردیا، حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔ مبینہ دوہری شہریت چُھپانے کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رُکنی کمیشن نےکی۔ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں تاحال پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنز نے درخواست گزاروں کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا کے دلائل دیں۔

درخواستگزاروں کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 دنوں میں مہلت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر فیصل واوڈا کی جانب سے آئندہ سماعت ہر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button