پاکستانی خبریں

وزیراعظم سے عامر لیاقت کی ملاقات، استعفیٰ سے متعلق کیا قیاس آرائیاں بدل جائیں گی حقیت میں؟ اہم خبر آگئی

تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے لیکن وزیراعظم آفس نے تاحال پریس ریلیز بھی جاری نہ کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کچھ دیر قبل وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا انہوں نےاپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے بتایا کہ وزیراعظم نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے پر انہیں سراہا۔

ڈاکٹرعامر لیاقت نے بتایا وزیراعظم نے کہا یہی عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وزیراعظم نے ان کا 4صفحات پر مشتمل استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button