پاکستانی خبریں

کراچی: آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسییسنگ زون میں آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ شام چھ بجے سے تین فیکٹری میں لگنے والی لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آگ لگنے سے گتا بنانے اور گاڑمنٹس کی فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم گتے کی فیکٹری میں آگ لگی جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں قائم دو فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے وقت فیکٹریوں میں مقامی اور غیرملکی افراد بھی موجود تھے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، امدادی ادارے، پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فیکٹریوں میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا تاہم آگ میں شدت ہونے کے باعث آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دے دیا گیا۔

فیکٹریوں میں لگی آگ کو 16 گھنٹے گزر جانے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، 12 واٹر باوزر، 12فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

آگ میں شدت ہونے کے باعث دو گتے کی اور گاڑمنٹس کی فیکٹری تباہ ہوگئیں جب کہ پلاسٹک بنائے والی فیکٹری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

Back to top button