پاکستانی خبریں

تعلیمی ادارے کب کھولے جا رہے ہیں؟ تاریخ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

لوئر دیر کے نجی تعلیمی ادارے 6 اگست سے کھولنے کا اعلان، تعلیمی اداروں کے بغیر کاروبار،ٹرانسپورٹ، بینک، دفاتر سب کھلے ہیں۔

اس حوالے سے پر ائیویٹ تعلیمی اداروں لوئر دیر کے صدر عبدلودود کی صدارت میں ایک وفد نے تیمرگرہ میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان سے ملا قات کرکے انہیں نجی تعلیمی اداروں کی بندش کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ 23دسمبر سے لوئر دیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداریں بند ہیں۔

نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں اسا تذہ اور کلاس فور بے روزگار ہوکر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

انھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی بند ش ان کا معاشی قتل کے مترادف ہیں اور انٹر زون کے تعلیمی ادا رے تباہی کے کنارے کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ 6 اگست سے ایس او پیز پر عمل در امد کرتے ہوئے لوئر دیر کے تعلیمی اداریں کھولیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حوالے سے انھوں نے 23جولائی کو آل پا رٹیز کانفرنس جبکہ 25 جولائی کو تیمرگرہ میں پرنسپل کنونشن طلب کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان نے نجی تعلیمی اداروں کے تنظیم کے قائدین کو یقین دلایا کہ اپ کے مسائل ومشکلات اور تحفظات سے وزیر اعلیٰ محمود خان کو ا گاہ کرینگے۔

Related Articles

Back to top button