پاکستانی خبریں

محکمہ ایکسائز کی بروقت کارروائی، 5 سو لیٹر جعلی شراب برآمد

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محکمہ ایکسائز نے کارروائی کے دوران 5 سو لیٹر جعلی شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ اسٹاپ پر محکمہ ایکسائز نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی (LEB-08-4570) سے شراب کی بوتلوں کو قبضے میں لے لیا۔

ایکسائز انسپکٹر قمر شاہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 500 لیٹر جعلی شراب برآمد کر کے ملزم شہزاد احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قبل ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے افغانستان سے پاکستان چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی کے دوران خصوصی خفیہ خانوں سے 20 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹن چرس برآمد کی تھی۔

Related Articles

Back to top button