پاکستانی خبریں

حکومت نے پی ٹی وی کی ماہانہ فیس بڑھا دی، یہ فیس صارفین سے بذریعہ بجلی بل وصول کی جاتی ہے

حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی ہے اور پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button