پاکستانی خبریں

میئر کراچی نے فوری بجلی بحالی کا مطالبہ، کے الیکٹرک کا جواب

شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی جس پر میئر کراچی نے فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں منقطع کی جانے والی بجلی فوری بحال کرے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی بند کی، جیسے ہی پانی کی نکاسی شروع ہوگی بجلی بحال کردی جائے گی۔
ے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بارش کے پانی کےباعث مرمتی کام میں تاخیرکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اداروں سے اپیل ہےکہ جلد نکاسی آب ممکن بنائیں کیونکہ سب اسٹیشنز، کھمبوں کےگردپانی کھڑا ہوگیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے احتیاط کے طور پر بجلی کی فراہمی منقطع کی ہے، جیسےجیسےپانی کی نکاسی شروع ہوگی بجلی بحال کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں میئر کراچی نے ہدایت کی کہ شہری بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سٹی وارڈن فوری سڑکوں پرپہنچ کرٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔

وسیم اختر نے بتایا کہ انڈرپاسز میں جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی شروع کردی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈی ایم سیز اپنے علاقوں میں نکاسی کویقینی بنائیں اور برساتی نالوں کی صفائی کو مزید تیز کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button