پاکستانی خبریں

بلوچستان راسمگلرز کی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر حملہ، 2 جوان شہید اور 6 زخمی

بلوچستان کے علاقے مشخیل میں دہشتگردوں اوراسمگلرز کی جانب سے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلروں کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ لانچر حملے میں 2 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی ٹیم بھاری منشیات برآمد کرکے واپس آرہی تھی کہ 50 سے 60 حملہ آوروں نے مہراب لوگ کے علاقے میں حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے ساڑھے 3 گھنٹے دہشتگردوں اور اسمگلرز کا مقابلہ کیا۔ ایف سی کے اہلکار پہنچنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور کانسٹیبل کا مران شامل ہیں۔ ڈی جی اے این ایف نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ 19 مئی کو بلوچستان کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف : ایئرپورٹ سے غیر ملکی سمیت دو ہیروئن اسمگلر گرفتار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل تھے۔

اپریل کے مہینے میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے خیسورہ اور دو سالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے لاس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد جام شہادت نوش کر گئے۔ لاس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 سال اور تعلق مظفر آباد سے تھا جبکہ سپاہی سکم داد کی عمر 33 سال اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

Related Articles

Back to top button