پاکستانی خبریں

اسپین میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانی دور، سی اے اے کا اجازت نامہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارتی (سی اے اے) نے قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

قطر ایئر ویز کی خصوصی پرواز کو اجازت نامہ دینے کے لیے اسپین میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سی اے اے سے رابطہ کیا تھا۔

قطر ایئر ویز کی خصوصی پرواز 20 جولائی 2020 کو بارسلونا سے اڑان بھرنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔

قطر ایئر ویز کی خصوصی پرواز سے اسپین میں پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

یورپی یونین نے گزشتہ دنوں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

ایف اے اے نے بھی گزشتہ روز عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کردی ہے۔

Related Articles

Back to top button