پاکستانی خبریں

ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کا کڑا وقت، نیب نے آصف زرداری کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر ایک اور ریفرنس میں 4 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ، تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام اباد کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے تمام ملزموں کوپیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا چاراگست کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے نیب نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا اور ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں اومنی گروپ کے علاوہ گم نام اکاؤنٹس سے پیسے آتے تھے، پیسوں سے نوڈیرو ہاؤس کے ملازمین کی تنخواہیں، کھانے کے اخراجات چلتے تھے، سفری اخراجات، نوڈیرو ہاؤس میں تقریبات کے انتظامات انہی پیسوں سے ہوتے تھے۔

خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت شریک ملزمان پرفردجرم کی کارروائی پھر موخر کردی تھی اور نیب سے آصف زرداری کی نئی درخواست پر جواب طلب کرلیا تھا۔

Related Articles

Back to top button