پاکستانی خبریں

عاصم سلیم باجوہ اور احسن اقبال آمنے سامنے، لیگی رہنماء آپے سے باہر، حیران کُن صورتحال پیدا ہوگئی

سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان کے علاقے خنجراب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد تک نئی فائبر آپٹک کو فعال کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عاصم سلیم باجوہ اور احسن اقبال آمنے سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’’خنجراب سے اسلام آباد فائبر آپٹک کے فعال ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی اور اسلام آباد سے گوادر تک فائبر آپٹک کو پھیلایا جائے گا۔ یہ منصوبہ ڈیجیٹل ہائی وے پلان کا حصہ ہے۔

یہ منصوبہ چین کے اشتراک سے ملک میں ڈیجیٹل اور آئی ٹی کی دنیا میں انقلاب کی بنیاد بنے گا ۔ پاک چین فائبر آپٹک ملک میں ریلوے سمیت سی پیک کے تین روٹس کے ساتھ ساتھ بچھائی جائے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان 820 کلومیٹر طویل خنجراب سے راولپنڈی تک فائبرآپٹک کے پہلے فیز کو ایکٹیو ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے ایک چینی کمپنی نے منصوبے کو ٹیسٹ بھی کرلیا ہے اور حکومت کیلئےبھاری آمدن بھی اکھٹی کی ہے‘‘۔

عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ پر لیگی رہنماء احسن اقبال بھی میدان میں آگئے اور انکے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ پراجیکٹ (ن)لیگ کے دور میں شروع ہوا۔

اسکا افتتاح ہم انیس مئی دوہزار سولہ کو کیا اور اسے مئی دوہزار انیسس میں مکمل ہونا تھا۔ تحریک انصاف خبردار رہے اس میں نیا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے دور کے پراجیکٹس کا کریڈٹ لینا بند کردے۔ آپ لوگ اب ہمیں یہ بتاؤ کہ سی پیک کے تحت نیا کیا کِیا گیا ہے؟ کب کت ہمارے کاموں کا کریڈٹ خود لیں گے‘‘۔

Related Articles

Back to top button