پاکستانی خبریں

غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے پاکستان کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

اتحاد ائیر ویز نے پاکستان سے جانے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈ وائزری بھی جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔
پرواز سے قبل مسافروں کو 96 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور یہ شرط 16 جولائی سے ہی لاگو ہوگی۔اتحاد ائیرویز نے چغتاتی لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہے اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ریلیف آپریشن میں جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، وسطی ایشیائی ریاستوں اور عراق کیلئے خصوصی پروازیں کا سلسلہ بھی برقرار ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے تحت مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button